the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔5فروری(اعتماد نیوز) جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی نے آج صبح بلدی ڈویژن اپو گوڑہ کے شیوا جی نگر کے علاوہ یوسفین کالونی ،گلشن اقبال کالونی کا دورہ کیا اور مقامی عوام سے ملاقات کرکے ان کے مختلف مسائل کا جائزہ لیا ۔جناب اکبر اویسی کا شیوا جی نگر میں مقامی عوام نے جن میں دلت مرد وخواتین کی کثیر تعداد شامل تھی ‘ والہانہ استقبال کیااور بکثرت گلپوشی کی ۔مقامی عوام نے جناب اکبر الدین اویسی کو بتایا کہ شیوا جی نگر میں بی سی سوشیل ویلفیر گرلز ہاسٹل کی تعمیر کی منظوری ہوچکی ہے اور یہ ایک کروڑ 12لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا تاہم اس اراضی پر کمیونٹی ہال اور گراؤنڈ کی تعمیر زیادہ بہترہوگیجب کہ ہاسٹل کو دوسرے مقام پر تعمیر کیا جائے ۔جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی نے کہا وہ اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر سے بات کریں گے اور اطراف واکناف کے علاقہ میں اراضی دستیاب ہوتو وہاں ہاسٹل بھی تعمیر کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر زمین دستیاب نہ ہو تو ہاسٹل کے لئے مختص726مربع گزاراضی کے منجملہ 500گز پر ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا اورمابقی



226گزپر کمیونٹی ہال تعمیر کروایا جائے گا ۔ جناب اکبر الدین اویسی وہاں سے یوسفین کالونی پہنچے جہاں وہ کافی دیر تک رہے اور عوام سے فرداً فرداًملاقات کرکے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔مقامی عوام نے اس محلہ میں پانی کے کم پریشر کی شکایت کی جس پرجناب اکبر اویسی نے دورہ میں موجود محکمہ آبرسانی کے عہدیدار وں کو ہدایت دی کہ وہ اس شکایت کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی نے گلشن اقبال کالونی کا بھی دورہ کیا اورعوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ اس دورہ میں مختلف محکمہ جات کے عہدیدار بشمول یم آر او (تحصیل دار ) بنڈلہ گوڑہ ‘ ڈپٹی تحصیلدار‘ بی سی سوشیل ویلفیر ڈپٹی ڈائرکٹر لکشمی کے علاوہ کارپوریٹرس صمد بن عبدات ،مرزا مصطفیٰ بیگ سلیم ،قوی انصاری ،نمائندہ کارپوریٹر موتی لال نایک ، عبد الکریم قیصر ،یاسر خان ،سید قادر ،محمد صابر ،جاوید خان ،محمد جمیل ،محمد انور ،محمد ایوب ،عظمت اللہ شریف ،محمد نصیر الدین ،محمد مظہر ،محمد نصیر (گورو)،محمد امین‘محمد اسماعیل ، احمد خان ،شیخ وحید ،محمد سکندر ،سعید بھائی اور دوسرے موجود تھے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.